ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سردی، کھانسی، زکام کے مریضوں پر حکومت کی کڑی نظر؛ ادویات کی خریدی پر فون نمبر اور پتہ حاصل کرنے میڈیکل شاپس کو ہدایت

سردی، کھانسی، زکام کے مریضوں پر حکومت کی کڑی نظر؛ ادویات کی خریدی پر فون نمبر اور پتہ حاصل کرنے میڈیکل شاپس کو ہدایت

Mon, 20 Apr 2020 13:52:58    S.O. News Service

 نئی دہلی، 20 ؍ اپریل (ایس او نیوز؍ پی ٹی آئی) مرکزی حکومت نے ملک بھر میں پھیلتی ہوئی کووڈ۔19 کی وباء کی شدت کو محسوس کرتے ہوئے تمام میڈیکل شاپس اور فارماسسٹ کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بھی گاہک بخار، کھانسی اور کووڈ۔19 کی طرح سردی کے لیے میڈیسن خریدیں گے ان کا فون نمبر اور اڈریس کا ریکارڈ رکھیں ، بالخصوص تلنگانہ، آندھرا پردیش ، مہاراشٹرا ، اوڈیشہ ، بہار کے بعض علاقے اور چندی گڑھ کے بعض علاقوں کے لیے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

کئی ریاستوں کے عہدیدار اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ انفلوئنز ایا کو رونا وائرس کی علامتیں پائے جانے والے افراد ڈاکٹروں اور حکومت کے عہدیداروں سے تفصیلات نہ چھپائیں ۔ حکومت ان ریاستوں کے میونسپل کمشنرس اور ایڈیشنل کلکٹر کے نام ہدایات جاری کی ہیں ۔ 

 تلگنانہ کے پرنسپل سکریٹری اروند کمار نے بتایا کہ جو افراد سردی اور کھانسی سے متاثر ہیں، وہ کسی تکلف یا سماجی خوف کے سبب ان علامتوں کو چھپارہے ہیں، لہٰذا وہ راست میڈیکل شاپس سے میڈیسن خریدنے کے لیے رجوع ہورہے ہیں، چوں کہ سردی، زکام، بخار کی علامتیں بھی کورونا وائرس کے مماثل ہی ہوتی ہیں، لہٰذا ایسے مریض کو حد درجہ احتیاط برتنی چاہیے۔ حفظ ماتقدم کے طور پر سردی، زکام، کھانسی سے متاثر مریضوں کا بھی معائنہ کروایا جانا چاہیے۔ ایسے مریضوں کے ریکارڈ کا حصول بھی نہایت ضروری ہے، لٰہذا میڈیکل شاپس کے ذریعہ ایسے مریضوں کا فون نمبر اور ان کے پتے حاصل کیے جائیں گے۔ 

اروند کمار نے مزید بتایا کہ تلنگانہ کے تمام میڈیکل شاپس، فارماسسٹ کا ایک اجلاس طلب کیا جائے گا اور انہیں سردی، زکام کھانسی سے متاثر مریضوں کے پتے اور فون نمبر لازمی طور پر حاسل رکنے کی ہدایت دی جائے ۔مہاراشٹرا میں اس طرح کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔ لوگ زیادہ ترخوف کے عالم میں ہائیڈراکسی کلوروکن کی دوا بے تحاشہ خرید رہے ہیں۔ اس طرح کے مریضوں کا پتہ چلانے کے لیے اب حکام کی جانب سے میڈیکل شاپس پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔ حکومت نے اب سردی ، زکام اور کھانسی کے مریضوں کا ملک بھر میں ریکارڈ جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 


Share: